چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فوٹو سیشن

09-11-2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، ایونٹ کا آغاز کل سے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہوگا۔

تقریب میں ٹورنامنٹ کی پانچوں ٹیموں کے کپتان شاداب خان، محمد رضوان، محمد حارث،شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل سمیت ٹیموں کے مینٹورز نے بھی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔بورڈ نے افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔پانچوں ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے فیصل آباد میں ہیں اور شروع ہونے والے اس نئے ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں۔