کیا ملالہ یوسفزئی پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے جارہی ہیں؟جانئے
09-11-2024
(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی نے مستقبل میں پاکستانی فلمسازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نےکینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بھی ایک پاکستانی فلم کو سپورٹ کیا تھا اور مجھے جب بھی موقع ملتا ہے تو میں پاکستانی فلموں کو ضرور سپورٹ کرتی ہوں۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دُنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو پاکستانی فنکاروں،فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے موضوعات کافی اچھے ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کو سپورٹ کرکے ہی آگے لیکر جایا جاسکتا ہے، ہم سب کو ملکر ہمارے فنکاروں اور فلمسازوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، اگر مجھے موقع ملا تو میں مستقبل میں پاکستانی فلمسازوں اور فنکاروں کے ساتھ کام کروں گی۔واضح رہے کہ ماضی میں ملالہ یوسفزئی پاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ کو پروڈیوس کر چکی ہیں جبکہ حال ہی میں بطور پروڈیوسر ان کی پہلی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کا ٹریلر بھی سامنے آیا تھا۔