پنجاب حکومت کا ٹیوٹا میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

09-11-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ٹیوٹا کی کارکردگی، اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن سمیت نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

ٹیوٹا کے اداروں میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں 13 سو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا، بھرتی کا عمل مکمّل شفافیت اور اور میرٹ پر ہو گا۔ ٹیوٹا کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کیلئے رولز میں ترامیم کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹیونا کے اداروں میں کنسٹرکشن کے 8 اور ہاسپیٹیلٹی کے 3 شارٹ کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کورسز 3 سے 6 ماہ کے ہوں گے تاہم پی سی ون کی منظوری کے بعد دسمبر میں کورسز کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ 3 سالوں میں کنسٹرکشن میں 5850 جبکہ ہاسپیٹیلٹی 200 بچوں کو تربیت دی جائے گی۔  صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ضروری ہے، پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا کے اداروں میں سولر سٹٹڈی کے کورسز شروع کرائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر  نے ٹیونا کے اداروں میں اساتذہ، طلبا اور دیگر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم جلد لاگو کرنے کی ہدایت بھی کی، عالمی مارکیٹ میں ہنرمند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے، پاکستان بالخصوص پنجاب کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر چئیرمن ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران  نے اجلاس میں شریک تھے۔