ویپنگ کے شوقین افراد خبردار!ماہرین نے تشویشناک بات بتا دی
09-11-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ کرنے والے نوجوان جسمانی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق بائیک ایکسرسائز پر مبنی ٹیسٹوں میں شامل 20 شرکا جو کم از کم 2 سال سے ویپنگ کر رہے تھے، ان میں ورزش کرنے کی صلاحیت ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم پائی گئی جو ویپس بالکل بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔مزید برآں ویپس استعمال کرنے والوں میں صحت سے متعلقہ مسائل بھی لوگوں کے برابر تھے جنہوں نے عمومی سگریٹ نوشی میں اتنا ہی وقت گزارا تھا یعنی دو سال۔ سرکردہ مصنف ڈاکٹر عظمی فیصل نے کہا کہ ٹیسٹ میں ویپنگ کرنے والے نوجوان بالغوں کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، ان کے پٹھے زیادہ تھکے اور وہ مجموعی طور پر کم فٹ دکھائی دیے۔