وزن کم کرنا کس قدر مفید ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی
09-11-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنا موٹاپے کے شکار افراد نہ صرف ذیابیطس سے بچا سکتا ہے بلکہ سنگین انفیکشن کو بھی روک سکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ یہ ایک اہم تلاش ہے کیونکہ ذیابیطس کے شکار 3 میں سے 1 افراد ہسپتال میں انفیکشن کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں۔مزید برآں ذیابیطس کے شکار افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان عام آبادی کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔ انہیں دوبارہ داخل ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ ماہرین کی جانب سے تحقیق میں بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جس میں تقریباً 500,000 شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔