عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، خواجہ سلمان رفیق

09-11-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا 13 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین  نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران  نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔