پولیس تشدد کیسز میں گرفتار ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت منظور

09-11-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر تشدد کیسز میں گرفتار ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر و ایم پی اے امتیاز محمود شیخ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات گرفتار ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے رہائی کیلئے ملزم کو ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔