امیر بالاج قتل کیس، چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں ارسال

09-11-2024

(لاہور نیوز) امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔

سیشن جج لاہور  نے چالان سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں ارسال کر دیا، عدالت نے کیس میں ملزم ہارون اور سہیل محمود کو حاضری کے لئے طلب کر لیا۔ چالان میں طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، احسن شاہ اور مظفر ہلاک ہونے کی رپورٹ چالان کے ساتھ منسلک ہے، مجموعی طور پر تین ملزمان کو چالان میں نامزد کیا گیا۔ امیر بالاج کے بھائی مصب سمیت 36 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے، چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا۔