ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی فتح ، جاپان کو 1-2 سے شکست

09-11-2024

(ویب ڈیسک ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بیئر میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کر دیا۔ دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کر سکی تھی، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔ پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کے سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔