ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

09-11-2024

(لاہور نیوز) لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کئے گئے، ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر بارہ  بجکر 30منٹ پر محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کا علاقہ شادی والا تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔