اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

09-11-2024

(لاہور نیوز) آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 21 افسران کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران میں آرڈرز تقسیم کئے، آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو نئے عہدے کی ذمہ داریاں سخت محنت سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دفاتر کے انتظامی امور چلانے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا کلیدی کردار ہے، پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ سے دفاتر کی ورکنگ کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان نے بھی خطاب کیا، ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت ملک اور سلیمان سلطان رانا نے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مبارکباد دی۔