کوریئر آفس پر چھاپہ، کھسوں کے کارٹن سے37 کلوگرام آئس برآمد

09-11-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی لاہور میں کارروائی ،آسٹریلیا کیلئے بک کئے گئےکھسوں کے پارسل سے37 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کےدوران آفس میں موجود کھسوں کے20 کارٹن قبضے میں لئےگئے،جانچ پڑتال پرکھسوں کے500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تشخیص ہوئی،ہر کھسے سے37 گرام آئس علیحدہ کی گئی،مجموعی طورپر1000 کھسوں سے37 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان اےاین ایف کا بتانا ہے کہ پارسل راولپنڈی کے رہائشی ملزم کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔