برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر، مرغی کا گوشت 4 روپے مہنگا

09-11-2024

(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو گئی، مرغی کا گوشت 4 روپے مہنگا ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 584 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھ گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ادھر مہنگی سبزیاں اور پھل عوام کی قوت خرید سے باہر نکلنے لگے، مارکیٹ میں کیلا درجہ اول 200 روپے، درجہ دوم 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، آڑو 350 روپے، سیب گاچہ 280 روپے، امرود 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، آلو بخارہ 400 روپے، آم چونسہ 380 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 5  سبزیاں بھی مزید مہنگی کر دی گئیں، پیاز 170 روپے، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 600 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔