سپیکر کا ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر ایکشن، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
09-11-2024
(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر ہونے والی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر سخت ایکشن لے لیا۔
سپیکر ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی، سپیکر نے ہدایت کی کہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا مکمل جائزہ لے، کمیٹی 48 گھنٹے میں سارے واقعہ کی مکمل رپورٹ جمع کرائے۔ سردار ایاز صادق نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس سمیت جو بھی محکمہ توہین پارلیمنٹ کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی بند کئے جانے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے۔