لاہور کے آسمان سے بادل غائب، سورج آنکھیں دکھانے لگا

09-11-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج سورج آنکھیں دکھانے لگا، لاہور کے آسمان سے بادل غائب ہوگئے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت  30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک جا پہنچا۔ شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔