کچے کے ڈاکو بے لگام، ڈاکٹر کو اغوا کر لیا
09-10-2024
(لاہور نیوز) کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے، ڈاکٹر کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود سے کچے کے ڈاکو 2 افراد کو اغوا کر کے کچے میں لے گئے، اغوا کاروں کے تعاقب پر پولیس نے 1 نوجوان کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ ڈاکو دوسرے نوجوان ڈاکٹر کو اغوا کر کے کچے کی جانب فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے راہ گیروں سے لوٹ مار کے بعد اغوا کی واردات کی، مغوی کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہو گئی۔