احاطہ پارلیمنٹ سے کسی ممبر کو گرفتار نہیں ہونا چاہیے: عابد شیر علی

09-10-2024

(لاہور نیوز ) رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے سے کسی ممبرز کو گرفتار نہیں ہونا چاہیے تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، عمران خان  نے سیاست کو غلیظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کو بیٹیوں کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ہماری بہن کو گالی دی ہم اس کی گردن اتار دیں گے، علی امین گنڈا پور  نے شہدا کا بھی مذاق اڑایا۔