اندر کھاتے یہ فوج سے بات چیت کے لیے ترلے کر رہے ہیں، فیصل واوڈا
09-10-2024
(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے میں احتساب کر کے ایک ماحول بنایا، اندر کھاتے یہ فوج سے بات چیت کے لیے منت ترلے کر رہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے، یہ کہنا بینڈ باجے کے ساتھ آئیں گے یہ کس قسم کی سیاست ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے کہا نیب ترمیم نہیں ہونی چاہئے، تحریک انصاف نے اسی نیب ترمیم سے فائدہ اٹھایا، آپ نے اپنی گندی سیاست کی وجہ سے ارشد شریف کو قتل کروایا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے بٹن دبانے شروع کئے تو کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ جاری رکھا۔ اس دوران گالی دینے پر فیصل واوڈا آگ بگولا ہو گئے، انہوں نے کہا کہ گالی کی سیاست نہیں چلے گی، چیئرمین صاحب ایکشن لیں۔