شیر افضل مروت اور شیخ وقاص انسداد دہشتگردی عدالت پیش

09-10-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت کو انسداد دہشت گردی کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ دونوں رہنماؤں پر کیا الزام ہے۔ پراسیکیوشن  نے عدالت میں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص پر درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، کمرہ عدالت میں کارکنوں کے شور پر جج اور شیر افضل مروت نے خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شور یا بات نہیں کرے گا، وکلا دلائل دیں گے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ریاست ہوش کے ناخن لے، ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ لے جائے، ایک کال کی دیر ہے پھر نہ کہنا، آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا غیر قانونی استعمال کر کے انکا امیج خراب کیا جا رہا ہیے، سنگجانی کا مقدمہ جو بنایا گیا ہے اس پر آئی جی کو شرم آنی چاہیے۔