ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے اعدادوشمار طلب
09-10-2024
(لاہور نیوز) ملک کے بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر وزارت ہوابازی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب کر لئے۔
ذرائع وزارت ہوابازی کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر 2 سال کے دوران آنے والے مسافروں کی تعداد اور پروازوں کے آپریشن سے متعلق اعدادوشمار طلب کئے گئے ہیں، وزارت ہوابازی نے تینوں بڑے ایئرپورٹس کی آمدنی اور ٹھیکوں کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ ذرائع وزارت ہوابازی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نجی کمپنیوں کے ساتھ سروس لیول ایگریمنٹس کی تفصیلات بھی فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرکے بھاری زرمبادلہ کمانا چاہتی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا پلان ہے۔