رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ
09-10-2024
(لاہور نیوز) رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ 144 لگا دی، اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا، پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہو گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔