ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

09-10-2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ڈی پی آئی سیکنڈری و ایلیمنٹری کی پوسٹ کیلئے 12 ستمبر کو انٹرویوز کیلئے طلب کر لیا گیا، مذکورہ پوسٹ کیلئے 10 امیدوار منتخب کئے گئے ہیں۔ سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے انٹرویوز کیلئے بھی 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، مذکورہ آسامی کیلئے 58 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ ڈپٹی ڈی ای اوز کی پوسٹ پر تعیناتیوں کیلئے 13 اور 14 ستمبر کو انٹرویوز لئے جائیں گے، مذکورہ آسامی کیلئے 52 امیدواروں کے انٹرویوز لئے جائیں گے۔ انٹرویوز پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ وحدت روڈ میں لئے جائیں گے۔