کچا آپریشن میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے لئے پی سی کی نفری کو واپس بلا لیا گیا

09-10-2024

(لاہور نیوز) کچا آپریشن میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے لئے پی سی میں تعینات ساڑھے پانچ سو اہلکاروں کو واپس بلایا گیا۔

رحیم یار خان اور راجن پورہ پی سی میں بھجوائے گئے اہلکاروں کو اپنے آبائی ضلع میں واپس بلایا گیا، رحیم یار خان کے 450 اور راجن پورہ کے 150 اہلکاروں کو اپنے آبائی اضلاع میں بلایا گیا۔ یہ نفری پی سی ملتان، پی سی لاہور اور پی سی فاروق آباد میں تعینات تھی، رحیم یار خان اور راجن پورہ کی نفری اب پروموشن پریڈ کا دورانیہ پر پی سی نہیں جائے گی، پی سی دورانیہ کی بجائے آئندہ بھی اس نفری کو کچے آپریشن پر بھجوایا جائے گا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کی سفارش پر پی سی پر جانے والی نفری کو واپس بھجوایا گیا ہے۔