برائلر مرغی کا گوشت مزید 5 روپے مہنگا ہو گیا
09-10-2024
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 5روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت کی فی کلو نئی قیمت 580 روپے ہو گئی،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی تین روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔