آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
09-10-2024
(لاہور نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84 فیصد، تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔