باغبانپورہ میں خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
09-10-2024
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طیب 24 سالہ متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر کا دوست ہے، ملزم نے طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا متاثرہ لڑکی نے تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔