اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 76.9 کلو منشیات برآمد

09-10-2024

(لاہور نیوز) اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اے این ایف نے کارروائیوں میں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 76.9 کلو منشیات برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔  ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے راولپنڈی کی نجی یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی، کوئٹہ سے ایک بڑے سرکاری تعلیمی ادارے کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 20 کلوگرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب افغان باشندے سے نشہ آور گولیوں میں استعمال ہونے والا 8 کلو گرام پاؤڈر برآمد کیا گیا، جامشورو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 10 کلو 700 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتار کر لئے، لورالائی کے غیرآباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 30 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔