ڈیفنس بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

09-10-2024

(لاہور نیوز) ڈیفنس بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، دوران پٹرولنگ پولیس نے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت قیصر عاصم کے نام سے ہوئی جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد، 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔