علی امین گنڈا پور غنڈا، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

09-09-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورغنڈا، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ڈھول پھاڑ کر گلےمیں ڈال کر واپس بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور غنڈا، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں، ایسی گفتگو بانی پی ٹی آئی بھی کرتے تھے، پنجاب پولیس نشیئوں کے نشے بڑے اچھے طریقے سے اتارنا جانتی ہے۔ عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ جلسے میں پنجاب سے جانے والوں کی تعداد بہت کم تھی، پنجاب میں ان کو جلسےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، جلسے کی اجازت مانگیں گے تو وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کو دیکھیں گی۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ان کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈا پور نےایسی بات پہلی دفعہ نہیں کی۔