عمران ہاشمی کے پاکستان آنے پر حمائمہ ملک کیا کریں گی؟اداکارہ نے دل کی بات بتا دی

09-09-2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر اپنے ارادے بتا دیے۔

حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں صحافی نے اداکارہ سے اُن کے ساتھی اداکار عمران ہاشمی سے متعلق سوال پوچھا تھا۔بھارتی صحافی نے حمائمہ ملک سے سوال کیا تھا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستانی آئیں تو پھر آپ کیا کریں گی؟ صحافی نے اپنے سوال کے ساتھ اداکارہ کو دو فرضی آپشنز بھی دیے تھے کہ وہ عمران ہاشمی کو ایئر پورٹ سے برقع پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیں گی؟ حمائمہ ملک نے کہا کہ میں تو تمام لڑکیوں کو بتاؤں گی کہ عمران ہاشمی پاکستان آرہے ہیں اور اُن سے کہوں گی کہ آپ اداکار کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔اداکارہ نے کہا کہ عمران ہاشمی کو برقع پہنانے کے آپشن پر غور کیا جاسکتا ہے لیکن عمران کو اپنا اسٹار ڈم پسند ہیں، وہ اپنے مداحوں کو اپنے اردگرد دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔