نیب ترامیم: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا

09-09-2024

(لاہور نیوز) راولپنڈی توشہ خانہ ٹو ریفرنس سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے کی عدالت میں بھجوا دیا گیا، ریفرنس کی سماعت کل صبح مقرر کر دی گئی۔

توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ  نے کیس کی سماعت کی، احتساب عدالت نے کیس سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے کو ریفر کر دیا۔ عدالت نے کیس کے متعلق تمام ریکارڈ بھی سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا، دو صفحات پر مشتمل فیصلے کی کاپیاں وکلا کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ بانی پی ٹی آئی، علی محمد اور دیگر  نے فیصلہ عدالت میں کھڑے ہو کر سنا، تحریری فیصلے کی کاپی با آواز بلند عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔