وزیراعظم سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
09-09-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں نجی، سرکاری اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے وزیر اعظم کو پنجاب بھر میں کئے جانے والے دوروں اور مختلف محکموں اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ دی اور ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔