مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
09-09-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں جلسہ کر کے مشکل میں پھنس گئی، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کر دیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔