اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں کے موجودہ نظام کو ناقابل برداشت قرار دے دیا

09-09-2024

(لاہور نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت ہے جس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات کر رہی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو کاروباری سمجھوتہ کئے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہو گی۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نئے معاہدے کیلئے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی، معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضامندی سے ہوں گی، عوام بہت جلد آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری سنیں گے۔