چیمپئن ٹرافی: آئی سی سی وفد آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا

09-09-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی کا وفد آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا معائنہ کرے گا، آئی سی سی وفد لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لے گا، پی سی بی حکام آئی سی سی وفد کو سٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے، آئی سی سی وفد کو غیرملکی ٹیموں کی رہائش اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔