چھٹیاں ختم: سپریم کورٹ میں آج نئے عدالتی سال کی تقریب، چیف جسٹس سربراہی کرینگے

09-09-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم ہو گئیں، آج صبح ساڑھے نو بجے نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہو گی۔

عدالتی سال کی تقریب کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک دورے پر ہیں اور جسٹس منیب اختر دستیاب نہیں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وکلاء تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔