قومی اسمبلی :قانون سازی کیلئے وفاقی حکومت کا دو تہائی اکثریت کا دعویٰ

09-09-2024

(لاہور نیوز) حکومتی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قانون سازی کیلئے دو تہائی اکثریت کے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا، اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ چند روز میں ہونے والی قانون سازی کے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مشروط تعاون کا سگنل دے دیا، حکومت کی قانونی ٹیم آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کررہی ہے۔ واضح رہے حکمران اتحاد کی سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل کر لیتی ہیں تو وہ آئین میں کوئی بھی ترمیم کر سکیں گی۔