قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

09-08-2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہو گا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہو گی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا۔ وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہو سکے گی۔