سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پی سی بی کو سرکس سے تشبیہ دے دی

09-08-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سرکس سے تشبیہ دیدی۔

تفصیلات کےمطابق سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کی شیڈولنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 12 سے 19 ستمبر تک ایونٹ منعقد کروا رہے ہیں پھر انگلینڈکیخلاف 7 اکتوبر سے سیریز کا آغاز ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے گرے ایریاز کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے، فٹنس کے مسائل، تکنیک کے مسائل اور پچز۔ آج میں نے سنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ہائی پرفارمنس کوچ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں، پھر آپ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ کروارہے ہیں۔ یہ فیصلے مجھے سمجھ نہیں آتے! پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سرکس ہے اور یہاں بہت سے جوکر ہیں۔ یاسر عرفان نے پاکستانی پلئیرز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے شان مسعود بتائیں 1.5 سال سے فرسٹ کلاس میچز میں حصہ کیوں نہیں لیا۔انہوں نے کہا مجھے سمجھائیں آپکے پاس اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے لیکن آپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں منعقد کروارہے ہیں کوئی لاجک ہے، یہ ایک مذاق لگ رہا ہے۔