اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہا ہے: خواجہ آصف
09-08-2024
(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نےلندن میں انتخابات میں ایک مسلمان کے بجائے یہودی کی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نےکبھی بھی کھل کراسرائیل کےمظالم کی مذمت نہیں کی، پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ ملکی تشخص کوخراب کرنے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی غزہ میں قتل عام کرنے والے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔