محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

09-08-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔