پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:عطا تارڑ

09-08-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارشہدا کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز یادگارشہدا پرحاضری دینا میرے لیےباعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک کو استحکام کی طرف لایا جائے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک بحریہ کی قربانیاں لازوال ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملک میں امن کا قیام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک بحریہ  نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سی پیک ملکی معیشت کے لیےانتہائی اہم ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔