پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ

09-08-2024

(لاہور نیوز) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطباق اگلے تعلیمی سال سے نویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہو گی، اردو انگریزی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی، تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ  نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔