ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت خواہ ہوں: عارف علوی

09-08-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر پاکستان عارف علوی نے ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

اپنے بیان میں سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ ویڈیو کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کر دی ہیں، اپنی اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔ خیال رہے کہ سابق صدر  نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا قافلہ قرار دیا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشاندہی کے بعد عارف علوی نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ قبل ازیں عظمیٰ بخاری کا ویڈیو کے بارے میں نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کے لیے فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، واضح رہے کہ عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی تھی۔