زم ایفرو ٹی 10 لیگ ،کئی پاکستانی بھی شامل،معین خان کوچنگ کرینگے

09-08-2024

(ویب ڈیسک) زم ایفرو ٹی 10 لیگ میں متعدد پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، شیڈول ڈرافٹ سے قبل ہی لیگ میں شریک 6 ٹیموں نے کچھ کھلاڑیوں سے براہ راست معاہدے کرلیے۔

ٹورنامنٹ 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں کھیلا جائے گا، ڈربن وولفز کی جانب سے سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس ٹیم نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ سے براہ راست معاہدے کیے۔ کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدرعلی کی بطور گلوبل سپرسٹار خدمات حاصل کی ہیں، اسی ٹیم میں شاہنواز دھانی بھی موجود ہیں، این وائے ایس لاگوز کے سکواڈ میں آصف علی شامل ہوئے۔ یہ زم ایفرو ٹی 10 کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔