شادی کرلے بھائی ‘‘، باسط علی نے بابر اعظم کو قیمتی مشورہ دیدیا’’

09-08-2024

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو’’ قیمتی مشورے‘‘ سے نواز دیا۔

باسط علی نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ بابراعظم کی عمر اس وقت 29 سال ہے، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اچھا پرفارم نہ کر پانے پر پلیئر کیسا محسوس کرتا ہے، میں بابر کے والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی شادی کرا دیں، اس سے جذباتی طور پر ان کی زندگی میں استحکام آئے گا۔ باسط علی نے مزید کہا کہ بڑے بھائی کے طور پر میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ شادی کرلے بھائی، اب عمر زیادہ ہوگئی ہے۔