ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی گرفت مضبوط
09-07-2024
(لاہورنیوز) سری لنکا میں جاری 19ویں ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
دوسرے دن کے اختتام پر عفان سلمان 14 فتوحات اور 1459 کے اسپریڈ کے ساتھ سرفہرست ہیں، احمد سلمان نے بھی 14 فتوحات حاصل کی ہیں لیکن وہ 534 کے اسپریڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 13 سالہ احزام صدیقی 13 جیتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارت کے سویاش منچالی اور پاکستان کے منال اشر 12-12 جیتوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ برطانیہ کے سیموئل کرسپن ٹاپ ٹین میں واحد غیر ایشیائی ہیں، نئے ورلڈ یوتھ چیمپئن کا فیصلہ کرنے کے لیے تیسرے اور آخری دن مزید 7 گیمز کھیلے جائیں گے۔