ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کا خواب تاحال خواب

09-07-2024

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود متعدد ڈیپارٹمنٹس فٹ بال، ہاکی، والی بال، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کی جاسکی ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام 2  سال گزرنے کے باوجود تاحال وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد یقینی نا بنا سکے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی  رابطہ ندیم ارشاد کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد میں کانفرنس کو بھی انتہائی شارٹ نوٹس میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات سر انجام دینے والے اہم اداروں نے شرکت نہیں کی ۔کانفرنس کا مقام پہلے گن اینڈ کنٹری کلب تھا جسے اچانک تبدیل کرکے مقامی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔