ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کو ترقیاں دینے سے گریزاں

09-07-2024

(لاہور نیوز) ہزاروں پرائمری اور ایلیمنٹری سکول اساتذہ ترقیوں سے محروم ہیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ہدایات کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹیز اساتذہ کو ترقیاں دینے سے گریزاں ہیں، پرائمری سکول ٹیچرز اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں ملنی ہیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی تھی کہ اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق کمیٹی کے اجلاس 20 ستمبر تک منعقد کئے جائیں، پروموشنز اجلاس منعقد کرکے رپورٹ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائے۔