یو ای ٹی کے ساڑھے بارہ سو پنشنرز کو تاحال پنشن نہ مل سکی

09-07-2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پنشنرز خوار ہونے لگے۔

یو ای ٹی کے ساڑھے چار سو کے قریب ریٹائرڈ اساتذہ بھی پنشن کے منتظر ہیں، گزشتہ ماہ بھی پنشنرز کو انتظار کرنا پڑا تھا۔ پنشنرز کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یکم تاریخ کو پنشن جاری ہونی چاہئے، جامعہ انتظامیہ کو چاہئے یکم کو پنشن جاری کر دیا کرے۔